بنگلورو: ریاست کو کرناٹک نام دئے جانے کے کل 50 سال مکمل ہوئے ہیں، اس موقع پر اکھیلا کرناٹک محمدیئرہ کنڑا ویدیکے کی جانب سے کرناٹک ایکیکرن متحد کرناٹک" کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے واحد شہید رمضان صاحب اور گوکاک کنڑا موومنٹ میں حصہ لینے والے رحمان خان کی یاد میں "کنڑا سمسکروتی اتسو" منایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کنڑا راجیوتسوا کی مناسبت سے محمدیئرہ کنڑا ویدیکے کی جانب سے شہر کے یشونت پور میں واقع 30 سالہ قدیم "رحمان خان روڑ" سڑک کا دوبارہ سے افتتاح کیا گیا کے صدر سمیع اللہ خان نے مرحوم رحمان خان کی کنڑا زبان کی بقا و فروغ کے تئیں قربانیوں پر روشنی ڈالی۔سمیع اللہ خان نے بتایا کہ "رحمان خان روڑ" کے نام کو فرقہ پرستوں کی جانب سے نکالے جانے کی سازشوں کو کنڑگاز نے ناکام کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Welfare Party نفرت مٹاؤ دیش بچاؤ، ویلفیئر پارٹی کرناٹک کی مہم شروع
اس موقع پر دیگر اہم کنڑا کارکنان پارشوہ ناتھ اور قاسم ملیگے مڑو نے کہا کہ کنڑا زبان کی بقا و فروغ کے لئے شہید رمضان صاحب و مرحوم رحمان خان کی قربانیاں یقیناً نمایاں و نایاب ہیں جو ہم اس طرح کے پروگرامس کے ذریعے عوام کو آگاہ کر رہے ہیں۔اس پروگرام میں ایک بڑی تعداد میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے کنڑا کارکنان نے شرکت کی.