بیدر: کرناٹک پردیش کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے ریاستی نائب صدر عبدالمنان سیٹھ نے بتایا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں لیکن 70 فیصد نوجوان صحت مند رہنے کے لیے روزانہ ہلکی پھلکی ورزش بھی نہیں کرتے یہ انکشاف عالمی ادارے صحت کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ایک ترقی یافتہ قوم بننے کے لیے ہمیں دن رات محنت کی ضرورت ہے جو صرف صحت مند جسم کے ساتھ ہی کر سکتے ہیں اور صحت مند جسم ہمیں ورزش سے ہی حاصل ہو گا۔ اسی مقصد کے تحت میں نے بیدر ضلع کے نوجوانوں کے لیے بیدر شہر کے رنگ مندر بیدر میں بڑے پیمانے پر ضلع سطح کے باڈی بلڈنگ مقابلے اور مسٹر بیدر انتخاب کا انعقاد11دسمبر 2022 بوقت 4:30 بجے کیا جارہا ہے ۔ MR Bidar Bodybuilding Competition
اس پروگرام کا افتتاح بیدر کے ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی کریں گے ۔ جبکہ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے ہمناآباد کے رکن اسمبلی راج شھکر پاٹل سابق ریاستی وزیر اروند کمار ارلی رکن قانون ساز کونسل، کے علاوہ مسٹر اولمپیا محمد مبین شرکت کریں گے ۔اس موقع پر مسٹر اولمپیا محمد مبین اپنے فن کا مظاہرہ کریںگے ۔ ضلع سطح پر ہونے والے عظم الشان باڈی بلڈنگ شو اور مسٹر بیدر مقابلے کیلئے بیدر ضلع کے تمام باڈی بلڈرس کے انتخاب کے لئے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ MR Bidar Bodybuilding Competition
اس مقابلے میں پہلا مقام حاصل کرنے والے کو 40,000ہزار ورپے ،دوسرا مقام حاصل کرنے والے کو25,999اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے کو 15,000روپے انعام دیا جائے گا۔ ضلع کے تمام باڈی بلڈرس شرکت کر رہے ہیں۔ جوباڈی بلڈرس اپنے اچھے فن کا مظاہرہ کریں گے ان کو انعامات اور 'مسٹربیدر' کا خطاب مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں دیا جائے گا۔پروگرام کے انعقاد کےلئے دی جِم ورلڈ اینڈ ٹیم اپنااشتراک پیش کیے ہیں ۔ عبدالمنان سیٹھ پروگرام آرگنائز ر نے اس باڈی بلڈنگ شو اور مسٹر بیدر پروگرام شریک رہ کر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔جو ناظرین رنگ مندر نہیں آسکتے وہ ان مقابلہ جات کو یوٹیوب اور فیس بُک پر راست طور دیکھ سکتے ہیں ۔ MR Bidar Bodybuilding Competition
یہ بھی پڑھیں : Free Health Check Up Camp بیدر میں مفت صحت کیمپ