ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں موٹرسائیکل چوری کی شکایات روزانہ ہی سامنے آر ہی ہیں۔
چوری کی واردات کے پیش نظر گلبرگہ پولیس پوری طرح مستعد ہے، اور چوری کی واردار پر گہری نظر بنائے ہوئے ہے۔
اسی ضمن میں ضلع گلبرگہ کے الند علاقے کے نمبرگہ پولیس سٹیشن کے عملہ نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر موٹرسائیکل چوری کرنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ پولیس نے ان ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے چار لاکھ 50 ہزار روپے کی 14 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ضبط کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ ان ملزموں کی شناخت 28 برس کے شیام عرف سوم لنگ ولد شری منت 33 برس کے شیوانند، 21 برس کے دلیپ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ تینوں بیجاپور سے موٹر سائیکلز کی چوری کی واردات کو انجام دیا کرتے تھے۔