یادگیر :ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں منعقدہ اس ورکشاپ میں جیلانی ڈی مکاندار چکوڑی ضلع بیلگام کرناٹک خصوصی ریسورس پرسن کے طور پر شرکت کرتے ہوئے بچوں کو امتحان کے خوف سے باہر نکل کر بہتر رزلٹ لانے کی تیاری پر زور دیا ۔
ورکشاپ کا اغاز مولانا محمد افروز خان رضوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، حمد و نعت طلباء نے پیش کئے۔محمد قدیر معلم گورنمنٹ جونیئر کالج فار گرلز شاہ پور نے ابتدائی کلمات کے طور پر مضمون حساب کے امتحان سے متعلق اہم اور مفید معلومات فراہم کئے ۔
لائق حسین بدل صدر تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر وحید میاں نائب صدر تنظیم المسلمین و بیت المال یادگیر محمد ایوب درزی صدر انتظامی کمیٹی مسجد صدر دروازہ یا دگیر جاں نثار کوثر چیرمین صباء کالج اینڈ اسکول یادگیر، محمد اسد آفیسر فارسٹ ڈپارٹمنٹ محمد مشتاق احمد معلم سرکاری اردو اسکول رنگم پیٹ محمد جیلانی چیرمین ایمپرئیل کالج گرمٹکال نوید زبیر ٹرسٹی ہلپینگ ہینڈ فاؤنڈیشن نے یادگیر و دیگر نے شرکت فرمائی
سید ساجد حیات نے نظامت کی ، عنایت الرحمن سابق رکن سٹی میونسپل کونسل یادگیر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ، لائق حسین بدل نے صدارتی خطاب فرمایا ،خادم اظہر نے آخر میں شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:بگدل میں جماعت اسلامی ہند کا اجتماع عام
یادگیر شہر کے علاوہ ضلع کے شاہ پور گرمٹکال گوگی رنگم پیٹ کڑیچور اور دیگر مقامات کے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء ، صدر مدرسین، اساتذہ،اسکول انتظامیہ کے ذمہ داران اور سرپرستان طلباء کے علاوہ معززین شہر کی کثیر تعداد نے اس ایک روزہ ورکشاپ میں شرکت کی ۔