ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے 263 مذہبی مراکز کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں، ان میں مساجد، منارد اور چرچ شامل ہیں۔ یادگیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی نے کہا کہ یادگیر ضلع میں زیادہ ساؤنڈ کے ساتھ لاوڈ اسپیکر کے استعمال کے خلاف نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔ مذہبی مراکز کو جن میں منادر، مساجد اور چرچ شامل ہیں یہ سبھی سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لاوڈاسپیکر کا استعمال کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے بتایا کہ یادگیر ضلع میں 115 مساجد، 137 منادر اور گیارہ چرچ کو نوٹسیں جاری کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کے تعلق سے جو احکام سپریم کورٹ نے جاری کیے ہیں اس پر عمل ہر مذہبی مرکز کے لئے لازم ہے۔ احکام و ہدایت کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔