اس موقع پر سینئر صحافی عزیزاللہ سرمست القادری رفاعی نے حالات حاضرہ اور تعلیمات صوفیاء کرام کے عنوان پر خصوصی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان میں مسلمان کافی پریشان حال ہے۔ انہوں نے اس کی اصل وجہ دینی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دینے کو قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں صوفیاء کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اور صوفیاء کرام کا سب سے اہم پہلو انسانیت کا درس ہوا کرتا تھا مگر ہم آج اس سبق کو بھول کر اپنے اپنے مسلک کو چمکانے میں لگے ہیں۔جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم سب مسلمان ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے کٹے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی دس شخصیات کی گرانقدر، دینی، خانقاہی، ملی، سماجی، فلاحی، خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر معتقدین مریدین کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔