بنگلور ایئرپورٹ سے لکھنو جانے کےلیے پہنچے کسٹم آفیسر اور ان کی اہلیہ نے کیمپیگوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیکنگ میں پکڑے جانے کے خوف سے لاکھوں روپئے بیت الخلا میں رکھ دیئے۔
کسٹم افسر محمد عرفان احمد کیمپیگوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی رقم لیجاتے ہوئے پکڑے گئے۔ چینئی میں تعینات محمد عرفان احمد لکھنو جانے کےلیے بنگلور ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
![Money found in the washroom of Kempegowda International Airport!](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/kn-bng-02-airport-av-7208821_19012021185600_1901f_1611062760_123_1901newsroom_1611064719_814.jpg)
آج صبح تقریباً ساڑھے نو بجے جوڑا ایئرپورٹ پہنچا جبکہ تلاشی کے دوران کسٹم افسر کی اہلیہ واش روم چلی گئیں اور وہاں 10 لاکھ روپئے رکھ دیئے۔ اسی دوران سی آئی ایس اے پی نے شبہ کی بنیاد پر جوڑے کے سوٹ کیس کی تلاشی لی جس میں 74 لاکھ 81 ہزار 500 روپئے برآمد ہوئے۔ بھاری رقم کے برآمد ہونے کے بعد پولیس اہلکار خیرت زدہ رہ گئے۔
اس کے علاوہ ایک اور بیگ سے 200 گرام سونا، دو قیمتی موبائیل فون، ایپل واچ اور دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئے۔ برآمد ہونے والی تمام رقم اور اشیا کو سی آئی ایس ایف نے پولیس کے حوالے کردیا اور آئی ٹی حکام نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔