ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election اقلیتی مورچہ کے سکریٹری محمد تحسین احمد بی جے پی سے مستعفی - بی جے پی سے مستعفی

بیدر ضلع کے بی جے پی پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے سکریٹری محمد تحسین احمد نے پارٹی کے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ریزرویشن ختم کیے جانے کے فیصلے سے ناراض ہو کر اپنے ضلع سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔انہوں نے بی جے پی پر مسلمانوں کے امتیازی سلکوک کا الزام عاید کیا ہے۔Karnataka Assembly Election

محمد تحسین احمد ناگوری بی جے پی سے مستعفی

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 11:19 AM IST

اقلیتی مورچہ کے سیکریٹری محمد تحسین احمد بی جے پی سے مستعفی

بیدر: ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذوال کرانے کی کوشش بھی جاری ہے۔ اسی درمیان بیدر ضلع کے بی جے پی پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے سکریٹری محمد تحسین احمد نے پارٹی کے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور ریزرویشن ختم کیے جانے کے فیصلے سے ناراض ہو کر اپنے ضلع سکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے بیدر ضلع سکریٹری محمد تحسین احمد ناگوری چٹگو پہ نے بی جے پی پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں، انہوں نے اپنے استعفیٰ نامہ پارٹی کے ضلع صدر شیوانند منٹھا لکر اور اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر کو بذریعہ واٹس ایپ بھیج دیا ہے۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی کی حکومت کی جانب سے پچھلے دنوں کابینہ میں مسلمانوں کو 2B کے تحت دیے جانے والے چار فیصد تحفظات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ حکومت کے اس فیصلہ سے دل برداشتہ ہو کر میں پارٹی سے مستعفی ہو رہا ہوں۔انہوں نے استعفی کو قبول کرنے کی گزارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Asif Seth On BJP ٹو بی ریزرویشن کا خاتمہ بی جے پی کی ہار کا سبب بنے گا: سابق بی جے پی لیڈر

انہوں نے کہا کہ جنتا دل ایس کے قائدین مسلسل ان سے رابطے میں ہیں اور خود جنتادل سیکولر پارٹی کے ہمناآباد اسمبلی حلقہ کے امیدوار سی ایم فیض نے ان سے پارٹی میں شامل ہونے کی گزارش کی ہے ، امکان ہے کہ وہ بہت جلد جنتا دل ایس میں شمولیت اختیار کر لیں گے یا پھر کسی اور پارٹی کی جانب رخ کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.