میٹنگ میں یہ طے پایا کہ مسلم پرسنل لا بورڈ خواتین ونگ و مودی مسجد انتظامیہ کمیٹی آپس میں تعاون سے باقاعدہ ایک کونسیلنگ سینٹر کا اہتمام کرینگے، جہاں جوڑوں میں قبل از و بعد از نکاح پیش آنے والے مسائل پر کاؤنسلنگ کی جائے گی تاکہ کوئی بھی طلاق ثلاثہ قانون کے شر کی زد میں نہ آئے اور خاندانوں میں محبت بحال رہ سکے۔
اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی خواتین ونگ ریاست کرناٹکا کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آصفہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا جیسے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کے دور میں مسجد ایک کو سیلنگ کا مرکز ہوا کرتی تھی، اسی طرز پر ہم یہاں مسجد کو کاؤنسلنگ کا مرکز بنائینگے اور ملت کے افراد کو طلاق ثلاثہ جیسے غیر منطقی قانون سے بچنے کی تلقین کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی مسجد سے اس بیداری مہم کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پر مودی مسجد انتظامیہ کمیٹی کے رکن سفیان نے بتایا کہ وہ بہت جلد مسجد انتظامیہ کمیٹی کا ایک فوری اجلاس منعقد کر کے اس کے متعلق فیصلہ لینگے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے تعاون سے ملت کے مسائل خاص طور پر طلاق ثلاثہ سے بچاؤ کے لئے کاؤنسلنگ سینٹر کی ابتداء کرینگے۔
سماجی کارکن اقبال شریف نے اس کوشش کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ طلاق ثلاثہ قانون سے ملت کے بچاؤ کے سلسلے میں یہ ایک عمدہ عمل ہوگا۔