ETV Bharat / state

کرناٹک کے مدارس میں ماڈرن تعلیم بھی دی جائے گی: شریمنت پاٹل

کرناٹک میں وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبودی کے لیے مختلف اسکیمز کو شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے مدارس میں ماڈرن تعلیم بھی دی جائے گی: شریمنت پاٹل
کرناٹک کے مدارس میں ماڈرن تعلیم بھی دی جائے گی: شریمنت پاٹل
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 10:40 PM IST

کرناٹک حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کےلیے اعلان کردہ اسکیمز میں دینی مدارس کی جدیدکاری بھی شامل ہے۔ حکومت کے منصوبوں سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے وزیر برائے اقلیتی امور شریمنت بالا صاحیب پاٹل نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا کو مین اسٹریم میں روزگار حاصل نہیں ہوتا کیونکہ ان کے پاس ماڈرن ایجوکیشن کی کمی ہوتی ہے۔

کرناٹک کے مدارس میں ماڈرن تعلیم بھی دی جائے گی: شریمنت پاٹل

لہذا ریاستی حکومت نے "مدارس کی جدیدکاری" کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت طلبا دینی علوم کے ساتھ ساتھ سائنس، حساب و دیگر مضامین بھی پڑھ سکیں گے اور انہیں 10ویں جماعت کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل ہوگا، جس کے بعد طلبا کو روزگار یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔

شریمنت پاٹل نے بتایا کہ کووڈ وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے اقلیتی امور کے بجٹ میں کمی کی ہے جس کی وجہ سے طلبا میں اسکالرشپ کی تقسیم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ سے نمائندگی کرکے بجٹ میں اضافہ کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'یونیفارم سول کوڈ جیسے اقدامات سے ملک کی یکجہتی کو شدید نقصان ہوگا'

اس سوال پر کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کی تشکیل کے 2 سال بعد بھی اردو اکیڈیمی اور دیگر اقلیتی اداروں کی تشکیل عمل میں نہیں آئی، پر شریمنت پاٹل نے بتایا کہ کووڈ وبا کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ایک یا دو ماہ میں اقلیتی اداروں کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.