ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے دیہی عوام کے لیے ریاستی وزیر برائے مویشی پروری، حج و اوقاف اور ضلع یادگیر نگران پربھو چوہان کے ہاتھوں موبائل ٹیسٹنگ وین کا افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ امریش، بی جے پی ضلع یادگیر کے صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی کے علاوہ محکمہ صحت کے اعلیٰ ذمہ داران موجود تھے۔