ETV Bharat / state

Rahim Khan Slams BJP بی جے پی کو ووٹ دینے والے ہی بی جے پی سے پریشان، رحیم خان - رکن اسمبلی رحیم خان

ضلع بیدر میں رکن اسمبلی رحیم خان نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج ریاست کے عوام بی جے پی سے بیزار ہوچکے ہیں۔ یہاں لوگ بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان ہیں۔ MLA Rahim Khan slams bjp in bidar

بی جے پی کو ووٹ دینے والے ہی بی جے پی سے پریشانن ہیں

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 12:29 PM IST

Updated : Mar 6, 2023, 1:14 PM IST

رکن اسمبلی رحیم خان خطاب کرتے ہوئے

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں رکن اسمبلی شمال رحیم خان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوئی ہے۔ بی جے پی کے دور اقتدار میں ہر کوئی پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار ٹیکس سے پریشان ہے، نوجوان بے روزگاری سے، خواتین مہنگائی کی مار سے پریشان ہے گرچہ ریاست بالخصوص بیدر کی عوام بی جے پی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے اور آئندہ انتخابات میں سبق سکھانے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے آج صورتحال یہ ہے کہ جن لوگوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا تھا وہ بھی افسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اقتدار میں آنے پر نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ ناکام رہی اور آج نوجوان بے روزگار ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے رکن اسمبلی کے گھروں میں رشوت کی رقم برآمد ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹی مچھلی ہاتھ لگی ہے، تالاب، ندی اور سمندر میں رشوت خوری کی ایسی بہت سی بڑی بڑی مچھلیاں ہیں۔ اس موقع پر کانگریس ضلع یونٹ کے صدر بسواراج ، ہمنا آباد تعلقہ کے ایم ایل اے راج شیکھرا پاٹل، قانون ساز کونسل کے رکن اروند کمار ارالی، ڈاکٹرچندر شیکھر پاٹل، بھیم راؤ پاٹل، کے پی سی سی جنرل سکریٹری گیتا چدری، تشریح کمیٹی ضلع یونٹ کے صدر امرت راؤ ، کانگریس ضلع یونٹ کے صدر سیکرٹریز دتاتری ، ایم اے سمیع، سکریٹری پرویز کمال، قائدین بسواراج ، دھناراج ، نیل کانت راٹھوڑ، چندر شیکھر ، سنجے جاگیردار، چندرکانت ، شنکر ریڈی، محمد یوسف، ڈی کے۔ سنجو کمار، ، گووردھن راٹھوڑ، شاکر خان، سچن ملکاپور، نعیم کرمانی، پرشانت، موہن اور دیگر لوگ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Gehlot Target BJP On Karauli Violence: 'بی جے پی رہنما ریاست کا ماحول خراب کر رہے ہیں'

Last Updated : Mar 6, 2023, 1:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.