بیدر: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات 2023 کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے توں توں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کے دوران اپنی پوری طاقت جھونک دی۔ اسی درمیان بیدر جنوب سے رکن اسمبلی اور جے ڈی ایس کے امیدوار بنڈپا قاسم پور نے راجگیرا و دیگر گاوں میں تشہری مہم کے دوران مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اپنی اور اپنی پارٹی کی جیت کو یقینی قرار دیا۔ رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور کا گاوں والوں نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’ہماری پارٹی غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کے حق کےلئے کام کرنے والی پارٹی ہے۔ ہم نے اپنے منشور میں ریاست کے غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سے عظیم منصوبوں کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقتدارمیں آئیں گے تو خواتین کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے قرضوں کی معافی، کسانوں کے زرعی اخراجات کے لئے سبسڈی سمیت متعدد فلاحی منصوبوں کو نافذ کریں گے۔اب گیس سلنڈر کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔ ہماری حکومت آتے ہی ہم سال میں پانچ سلنڈر مفت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election بارش کے باوجود راہل گاندھی نے جلسے کو خطاب کیا
ان کا مزید کہنا ہے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت عوام مخالف ہے۔ بی جے پی کی حکومت سے عوام پریشان ہے۔ ایم ایل اے بنڈپا قاسم پور نے مزید بتایا کہ دھان کی فصل اٹھائی ہوئی کسان خاتون پارٹی کا نشان ہے اور ترتیب نمبر 4 پر ووٹ دیں۔