ریاست کرناٹک کے سابق وزیر و میسور حلقہ سے رکن اسمبلی تنویر سیٹھ میسور میں ایک شادی فنکشن میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ اس وقت ایک فرحان نامی شخص نے ان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں رکن اسمبلی تنویر سیٹھ زخمی ہو گئے۔ ان کو فورا نزدیک کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
![کانگریس کے سابق وزیر و رکن اسمبلی تنویر سیٹھ پر چاقو سے حملہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5096980_tanhospital.jpg)
پولیس نے ملزم فرحان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے حملہ کیوں کیا ہے اس ضمن میں پولیس مزید تفتیش میں لگی ہے۔