کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے آج بنگلورو کے وکاس سودھا میں وزیر برائے اقلیتی بہبود شریمنت پاٹل کے ہاتھوں سالانہ کیلنڈر کا اجرا عمل میں آیا۔ اس موقع پر شریمنت پاٹل نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود میں رکے ہوئے کاموں کو پورا کیا جائے گا اور کرناٹک اردو اکیڈمی کی کمیٹی کو تشکیل دیا جائے گا۔
شریمنت پاٹل نے بتایا کہ اقلیتی نوجوانوں کو پیشہ وارانہ کورسز سے آراستہ کرنے کے لئے پالیٹیکنک اور آئی ٹی آئی کالجز کا قیام کیا جائے گا اور طلبا کے لئے اسکالرشپ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ 'سدبھاؤنا بھون' تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ حکومت نے تیار کیا ہے اور اس کے لئے تجویز طلب کی گئی ہے۔
اس موقع پر معروف مصنف اعظم شاہد جو کہ کرناٹک اردو اکیڈمی کے عبوری کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے بتایا کہ نو اور دس مارچ کو اردو صحافیوں کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔