ریاست کرناٹک میں اب تک کل 70 افراد کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں، جب کہ چار افراد کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔

ایک طرف کورونا وائرس کے خلاف جنگ چلی ہے اور دوسری جانب لاک ڈاؤن کے دوران فاقہ کشی سے بھی جدوجہد جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران غریب و مزدور طبقہ روزگار سے دور ہوا ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی دشوار ہوئی ہے۔

ان حالات میں شہر کی منہاج انٹرفیتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق مزدوروں کو راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔