ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے الکریم بیت المال نورباغ میں آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے دو ٹاٹا اے سی گاڑیاں اور فرنیچر کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔
اس موقع پر الکریم بیت المال کے ذمہ داروں نے بتایا کہ 'الکریم بیت المال کی جانب سے شہر کے غریب، بیوہ اور ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی تھی۔
الکریم بیت المال کے ذمہ دارون نے بتایا کہ 'شہر میں مختلف علاقوں کے عوام کی جانب سے دیے گئے اسکراپ سامان کو الکریم بیت المال میں جمع کیا جاتا تھا اور اس سامان کو فروخت کر کے اس کی رقم سے ضرورت مندوں کی مدد کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: چلتی کنٹینر لاری میں اچانک آگ لگ گئی
انہوں نے کہا کہ 'اچانک آگ لگنے پر یہ اسکراپ سامان پوری طرح سے جل کر خاکستر ہو گیا اور لاکھوں کا نقصان ہو گیا۔ اس لئے عوام سے ادارے کو مضبوط کرنے کے لئے تعاون کی گزارش کی گئی۔