ETV Bharat / state

T Raja Singh hate speech Row:پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت،یونائٹیڈ فورم بیدر

author img

By

Published : Aug 28, 2022, 9:30 AM IST

یادداشت میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ قبل بی جے پی کی قومی ترجمان نپور شرماکی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے شانِ اقدس میں نازبیا اور غیر معیاری باتوں نے ساری دنیا میں ملک کو شرمسار کیا تھا۔Telangana High Court issues notice to BJP MLA Raja Singh

بیدر
بیدر

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں یونائٹیڈ فورم بیدر(کل جماعتی مسلم متحدہ محاذ بیدر) کی جانب سے ایک یادداشت صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کے نام سے موسوم ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے بھیجی گئی، اس یاد داشت میں ملک کے موجودہ حالات میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے ظلم و تشدد کے واقعات، عصبیت پر مبنی حرکات اور مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کے ذریعہ انہیں مشتعل کئے جانے سمیت کئی اہم اور غیر معمولی واقعات کا ذکر کیا گیا ہے، اس یادداشت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی اقلیت میں اگر عدم تحفظ کااحساس پایا جائے گا توملک کی ترقی رک جائے گی۔

بیدر

یادداشت میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ قبل بی جے پی کی قومی ترجمان نپور شرماکی جانب سے پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کے شانِ اقدس میں نازبیا اور غیر معیاری باتوں نے ساری دنیا میں ملک کو شر مسار کیا تھا، ابھی یہ معاملہ ختم بھی نہیں ہوا کہ حیدرآباد کے حلقہ گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی جانب سے دانستہ طور پر رحمت للعالمین پغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے بارے میں واہیات اور اہانت آمیز الفاظ کا استعمال کئے گئے۔مسلمان ہر قسم کے ظلم و زیادتی کو برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنے آقا سرکار مدینہﷺ کی شان میں ادنی سی گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتے ۔

اس طرح کسی بھی فرد کی جانب سے کی جانے والی دانستہ یا نادانستہ غلطی پر جس کی وجہ سے ملک کے امن وامان اور اس کی سالمیت پر خطرہ ہو جس سے ساری دنیا کے سامنے ملک کو شرمسار ہونا پڑے اور جس سے ملک کی بدنامی ہو ایسے افراد کے خلاف کسی ٹھوس قانون بنانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی مذہب کے مقدس ہستیوں پر زبان کھولنے سے پہلے آدمی ہزار بار غور و فکر کرلے ۔ایسے افراد کو قانون میں سزائے موت یا کم از کم سزائے عمر قید ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:Protest Against T Raja in Yadgir یادگیر میں ٹی راجہ کے خلاف احتجاج

کل جماعتی وفد جس کی قیادت کنوینر یونائٹیٹڈ فورم سید منصور احمد قادری کررہے تھے اس میں تقریبا تمام مسلم جماعتوں وتنظیموں اور تحریکوں کے ذمہ داروں کی دستخط تھیں بالخصوص مولانا عتیق الرحمن رشادی، مفتی عبدالغفار، سید سرفراز ہاشمی، سید مبشر علی ابو شاہ حامد محی الدین قادری،سید محب اللہ حسینی،زبیر،محمد غوث کونسلر،محمد یوسف،محمد عبدالخالق نمائندہ کونسلر،محمد عبدالمتین،سید وسیم اللہ حسینی،سید اسمٰعیل قادری،محمد شاہد اور دیگر احباب شامل تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.