بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے بیمل کھیڑا کے قریب ایک حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کی رکن اسمبلی بیدر دکشن بندپا قاسم پور نے بیدر نے مزاج پرسی کی، انہوں نے جیشیلا،گوداوری، شکنتلا، شبمما، پاروتی، سرسوتی، مراتھما، بیبی سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا،ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ کو ذاتی فنڈ سے مدد کرنے اور حکومت کی طرف سے مفت علاج کرانے کا وعدہ کیا۔MLA visited the injured under treatment in the hospital
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ذمہ داران کو کہا کہ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کیا جائے،حکومت کو زخمیوں کا خاص خیال رکھنا ہوگا کیونکہ زخمیوں کو کم از کم تین سے چار ماہ آرام کرنا ہوگا،رکن اسمبلی نے کہا میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بیمال کھیڑا حادثہ کیس کو سنجیدگی سے لے اور زخمیوں کو اچھے علاج کے ساتھ مالی مدد فراہم کرے ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈی ایچ او رتھی کانت سوامی، شیوکمار، ڈاکٹر انٹپا، سریش ہپلگاؤں، ڈاکٹر۔ میٹارے، سنتوش راسورا، سنتوش این چوکی، ملاپا ، ابھی کالے، انیل بیمل کھیڑا اور بہت سے دوسرے وہاں موجود تھے۔ بعد ازاں ایم ایل اے بندپا قاسم پور نے شہر کے والی شری اسپتال کا بھی دورہ کیا، جہاں بیمال کھیڑا کے حادثے میں زخمی ہونے والے آٹو ڈرائیور کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ذاتی طور پر مدد کی ۔
مزید پڑھیں:بیدر ضلع ہسپتال کے لیےاسکیننگ مشین منظور