کووڈ کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ضلع ڈپٹی کمشنر آفس ہال میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں رکن پارلیمان اومیش جادو، کے کے آر ڈی بی صدر دتاترا پاٹل، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ موجود رہیں۔
رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تمام طرح کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور آکسیجن کی کمی کو جلد پورا کرلیا جائے گا۔
ضلع افسران کے ساتھ کووڈ سے متعلق تمام طرح کی معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ ضلع بھر میں جگہ، جگہ کووڈ سینٹر بھی قائم کے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
گلبرگہ: ایک ہفتہ میں 47 افراد کی کورونا سے موت
ساتھ ہی انہوں نے اپیل کی ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ اپنا ٹسٹ کروائے، کورونا وائرس سے بچنے کے لئے پوری طرح سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ماسک اور سینیٹائیزر کا استعمال کریں۔