بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے معروف شخصیت سوریہ کانت ناگمارپلی چیرمین گرپاداپا ناگمارپلی سوپر اسپیشلٹی کوآپریٹیو ہاسپٹل بیدر نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیدرکے تمام زبانوں کے صحافیوں کے لیے طبی سہولت دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ایم ار آی، سٹی اسکینگ، وہ تمام دیگر ٹیسٹ 50٪ فیصد رعایت دی جائے گی۔ Arranging Medical Facilities for Journalists and Their Families
انہوں نے مزید کہا کہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے، عوام کے مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کرنا صحافی کی اولین ذمہ داری ہے، اور صحافی کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی سہولیات کو بھی منظر عام پر لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاسپٹل میں ایک سال تک بیدر کے صحافیوں کے لیے مفت طبی سہولیات دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ صحافی کے ساتھ ساتھ صحافی کے اہل خانہ کے لیے بھی یہ سہولت دستیاب رہے گی،انہوں نے صحافیوں کو طبی سہولت پہنچانے پر مسرت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:یادگیر: پربھو چوہان نے میٹرنٹی اسپتال کا دورہ کیا