بیدر: ریاست کرناٹک کے بیدر میں پولیس پریڈ گراؤنڈ میں ملک کی 75 ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس افسران کے نمایاں کارنامے پرخصوصی تمغے سے نوازا گیا۔ تمغہ حاصل کرنے والے پولیس افسران نے خوشی کا اطہار کیا۔ پرتقریب کو خطاب کرتے ہوئے بیدر ضلع پولیس کے سپرنٹنڈنٹ چنابسوانا لنگوٹی نے کہاکہ کرناٹک پولیس نے جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے میں نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔ ان کی تعریف کرنی چاہئے۔ پولیس اہلکاروں نے ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائی ۔
انہوں نے کہاکہ بیدر ضلع کو مکمل طور پر جرائم سے پاک بنانے کے لئے تمام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔تمام لوگوں کے تعاون سے ہی ضلع جرائم سے نجات دلایا جا سکتا ہے۔پولیس انتظامیہ کو عام لوگوں کی مدد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بیدر ضلع جغرافیائی طور پر اہم خطہ ہے۔ یہ وہ مقدس سرزمین ہے جہاں بسوانا، اولیاء، مہاتما اور صوفی بزرگوں نے پیدل سفر کیا ہے۔ یہ میرے لئے باعثِ فخر ہے کہ یہاں خدمت انجام دینے کا موقع ملا، اس لئے میں نے اس سرزمین کو پر امن اور جرائم سے پاک بنانے کی کوشش کرنے کا عہد کیاہے۔ایمانداری سے فرائض کو انجام دینے کے لئے پرعزم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Adani-Hindenburg Row اڈانی کمپنی کے خُرد بُرد معاملہ پر کانگریس کا بنگلور میں احتجاج
اس موقع پر میں ایڈیشنل ایس پی مہیش میگھنوار، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے ایم ستیش، ضلع کے تمام ڈی وائی ایس پیز، تلنگانہ اور مہاراشٹر کے پولیس افسران، عملہ اور ضلع کے سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔