بیدر:کرناٹک کے بیدر ضلع میں مسجد نور خان تعلیم میں علمائے کرام کا ایک خصوصی اجلاس بعنوان موجودہ حالات میں علماءکی ذمہ داریاں کا اہتمام کیا گیا۔Maulana Waliullah Saeedi Falahi Advise Muslim Clerics To Develop Knowledge Regarding Islam
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی سیکریٹری مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عالم دین سے بڑھ کر کوئی با برکت نہیں ہے۔ آپ نے علماءکرام کو با وقار اور خود کفیل بننے کی تلقین فرمائی ۔ دنیا میں جتنے انبیاءعلیہم السلام تشریف لائے سبھی آزاد پیشے سے منسلک تھے۔
انہوں نے کہاکہ صحابہ کرام کی اکثریت تجارت پیشہ تھی۔لہذا علماء کرام کو بھی چاہیے کہ اپنی ضروریات کی تکمیل کے لئے کوئی ذریعہ معاش اختیار کریں۔
مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحینے کہاکہ کہ علماءکرام اپنے مطالعہ کو وسیع اور پختہ کریں۔ قرآن و حدیث ، فقہ و تاریخ کا مطالعہ جاری رکھیں اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اجتہاد کرتے ہوئے اپنا قائدانہ کردار ادا کریں۔مولانا نے علماءکرام سے اپیل کی کہ برادران وطن سے خوشگوار تعلقات استوار کریں ۔اگر علماء کرام اس ضمن میں سنجیدہ کوشش کریں تو ماحول سے کدورتیں و نفرتیں دور ہوں گی اور حقیقی امن امان قائم کیا جا سکتا ہے۔ آزمائشیں آنے پر صبر و تحمل اور ثابت قدمی کی تلقین کریں اور ملت کو مایوسی سے نکال کر حوصلہ افزائی کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:Role Of Mosques ملت کی تعمیر اور سماج کی ترقی میں مساجد کا کردار کے موضوع پر پروگرام
علماءکرام کے اس خصوصی اجلاس کا آغاز حافظ محمد فضل اللہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔تحریک اسلامی ہند بیدر کے صدر مولانا محمد مونس کرمانی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔
مولانا نجم الدین عمری صاحب ناظم علاقہ گلبرگہ نے 19 دسمبر 2022 کو بنگلور میں ہونے والی ریاستی سطح کی علماءکانفرنس کا تعارف کراتے ہوئے علماء سے اس کانفرنس میں شرکت کی اپیل کی۔Maulana Waliullah Saeedi Falahi Advise Muslim Clerics To Develop Knowledge Regarding Islam