ETV Bharat / state

یادگیر: خواہشات کی قربانی دینا ہی اصل قربانی: مولانا مجیب اسد

مولانا مجیب اسد نے کہا کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے ہوتے ہیں ایک غرباء کے لئے دوسرا رشتہ داروں کے لئے اور تیسرا حصہ اپنے لیے رکھا جاسکتا ہے۔ قربانی کے صحیح مفہوم کو سمجھنے کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔

خواہشات کی قربانی دینا ہی اصل قربانی ہے: مولانا مجیب اسد
خواہشات کی قربانی دینا ہی اصل قربانی : مولانا مجیب اسد
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 9:45 AM IST

ریاست کرناٹک کے یادگیر میں مولانا مجیب اسد خطیب و امام مسجد الہدیٰ شاہ پور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذی الحجہ مہینہ بڑی عظمت والا مہینہ ہے اور ذی الحجہ کو اس لیے ذی الحجہ کہا جاتا ہے کیوں کہ اس ماہ میں حج والے اعمال ہوتے ہیں۔

خواہشات کی قربانی دینا ہی اصل قربانی: مولانا مجیب اسد

انہوں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل عید کے دن جانور کو اللہ کے نام پر ذبح کرنا ہے۔ جانور کی قربانی دینا درحقیقت اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہے۔ جیسا کہ اللہ کے حکم پر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کو ذبح کرنے کے لیے گردن پر چھری چلائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہر مسلمان کو عید کے دن اپنی خواہشات کی قربانی دینا ہے۔ مولانا مجیب نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہر مسلمان کو اپنی اور ملک کی خوشحالی کے لیے اپنی خواہشات کی قربانی دینا چاہئے۔

مولانا نے کہا کہ قربانی کرنے والے جانور کا نہ خون اور نہ ہی گوشت اللہ کے یہاں پہنچتا ہے بلکہ قربانی دینے والے کی نیت اور تقویٰ اللہ کے یہاں پہنچتا ہے۔

مولانا نے قربانی کے تعلق سے مزید کہا کہ قربانی کے بڑے جانور میں سات حصے اور چھوٹے جانور میں ایک حصہ رکھا گیا ہے۔ ہر صاحبِ استطاعت و بالغ پر قربانی واجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مناسکِ حج کی ادائیگی کا آج سے آغاز

انہوں نے کہا کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے ہوتے ہیں ایک غرباء کے لئے دوسرا رشتہ داروں کے لئے اور تیسرا حصہ اپنے لیے رکھا جاسکتا ہے۔ قربانی کے صحیح مفہوم کو سمجھنے کی اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.