بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر میں مدرسہ ام سلمہ للبنات کی جانب سے منعقدہ جلسہ تقسیم انعامات کو خطاب کرتے ہوئے مولانا غوث الدین قاسمی نے کہاکہ وقت کی قدر کریں کیونکہ جو وقت چلا جاتا ہے وہ دوبارہ نہیں آتا اور جو وقت کے ساتھ نہیں چلتا وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔ حضرت مولانا عبدالغنی خان نے اس جلسے کی سرپرستی کی۔ نور ایجوکیشن ٹرسٹ بیدر کے چیئرمین نے ماہر تعلیم ایاز خان نے مہمانان کا استقبال کیا۔ اشفاق احمد میٹرو ، مولانا افتخار، تاج الدین پٹیل، مولانا غوث الدین قاسمی صدر آل انڈیا ملی کونسل گلبرگہ، مولانا صادق بن آدم گجراتی گلبرگہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ Maulana Ghousuddin Qasmi On Importance Of Education And Time
موقع پر مدرسہ ہذا کی جانب سے دینیات کے امتحان میں 190 طلبا نے شرکت کی۔اس ششماھی امتحانات میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونے والےطلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ مدرسہ ہذا میں قرآن مجید مکمل کرنے والے اکیس طلباء طالبات کو سند سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ایاز خان کے فرزند کو تکمیل قاعیدہ پر مدرسہ کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Anjuman-E-Quazat Karnataka ریاست کرناٹک کے انجمن قضات کیلئے نامزدگی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا غوث الدین قاسمی گلبرگہ نے اپنے خطاب میں طلبا و طالبات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی نیتوں کو صاف رکھیں کیونکہ اللہ نیتوں کو دیکھتا ہے جو کچھ تم نے علم حاصل کیا ہے اس سے قوم و ملت کو فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ Maulana Ghousuddin Qasmi On Importance Of Education And Time