ETV Bharat / state

Commencement of School Admissions: مولانا آزاد انگریزی میڈیم اسکول میں داخلوں کا آغاز - اسکول کے نگراں محمد نبی کی سرپرستوں سے اپیل

مولانا آزاد سکول کے نگران کار محمد نبی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مستحب پورہ میں واقع سرکاری اقلیتی ادارہ مولانا آزاد انگریزی میڈیم اسکول میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے، اس اسکول میں بچوں کو کاپی ،کتابیں، کھانا، بیگ، جوتے، اور یونیفارم مفت دیے جاتے ہیں۔ Admissions started in Maulana Azad English Medium School

محمد نبی
محمد نبی
author img

By

Published : Jul 18, 2022, 11:57 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے مستحب پورا کے علاقے میں واقع سرکاری اقلیتی تعلیمی ادارہ مولانا آزاد انگریزی میڈیم اسکول میں داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے، مذکورہ تعلیمی ادارہ میں مسلم، عیسائی، جین بودھ اور دیگر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں کے لیے حکومت کی جانب سے انگریزی میڈیم میں تعلیم دی جا رہی ہے۔
اسکول کے نگران کار محمد نبی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مستحب پورہ میں واقع سرکاری اقلیتی ادارہ مولانا آزاد انگریزی میڈیم اسکول میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے، اس اسکول میں بچوں کو کاپی ،کتابیں، کھانا، بیگ، جوتے، اور یونیفارم مفت دیے جاتے ہیں۔

محمد نبی
انھوں نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے انگریزی میڈیم کی تعلیم مہیا کروانے کے لیے قائم کیے گئے مولانا آزاد انگریزی میڈیم اسکول میں اپنے بچوں کا داخلہ کروائیں۔

مزید پڑھیں:بیدر: مولانا آزاد ماڈل اسکول میں داخلے شروع

انہوں نے کہا کہ قابل اور تجربہ کار اساتذہ اس ادارے کو کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں، حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو دی جانے والی اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کو اس انگریزی میڈیم اسکول میں شریک کروائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.