ETV Bharat / state

Sunni Yuvajana Sangh سنی یواجنا سنگھ کے زیر اہتمام 800 جوڑوں کی اجتماعی شادی

author img

By

Published : Feb 26, 2023, 7:42 AM IST

سنی یواجنا سنگھ جو کہ ایک مسلم تنظیم ہے اس تنظیم کی جانب سے 800 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب آج تمل ناڈو کے نلگریز مارکس میں منعقد کی جارہی ہے جس میں ہندو اور مسلم جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے۔ Mass Marriage

Etv Bharat
Etv Bharat

سنی یواجنا سنگھ کے زیر اہتمام 800 جوڑوں کی اجتماعی شادی

بنگلور: سنی یوا جنا سنگھ، کیرلہ و کوسٹل، کرناٹک مسلم سماج کی تنظیم ہے جو کہ جنوبی ہند میں سماجی و ملی خدمات میں متحرک ہے۔ سنی یوا جنا سنگھ (ایس وائے ایس) کی جانب سے کل 800 غریب افراد یعنی 400 غریب و مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں مسلم اور ہندو جوڑے بھی ہیں۔ اس سلسلے میں ادارے کے ذمہ داران نے بتایا کہ سنی یوا جنا سنگھ، مفتی ابوبکر مسلیار کی قیادت میں اجتماعی شادی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کار خیر میں 400 افراد کی اجتماعی شادی بتاریخ 26 فروری 2023 کو تمل ناڈو کے نلگریز مارکس میں منعقد کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر ادارے کے ذمہ دار جعفر احمد نورانی نے بتایا کہ سنی یوا جنا سنگھ تنظیم کیرلہ، تمل ناڈو و کرناٹک میں سماجی و ملی خدمات میں ہمیشہ سرگرم رہتی ہے اور اس سے قبل ہزاروں کی تعداد میں غریب و مستحق جوڑوں کے بڑے پیمانے پر نکاح کروا چکی ہے اور اس مرتبہ 800 افراد کے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ اس موقع پر عبد الجلیل نے بتایا کہ ان 400 جوڑوں کی شادیوں کے لیے رقم کل 28 کروڑ روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ ہر جوڑے میں دلہن کو 25 لاکھ روپے اور دولہا کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کی ضروریات پوری کر سکے اور خوشحال رہ سکے۔ جعفر نورانی نے مزید بتایا کہ ان کے ادارے کی خدمات صرف شادیاں ہی نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دئے جاتے ہیں جہاں ہزاروں طلبا کو مفت تعلیم مہیا کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بنگلور: کیرالہ مسلم کلچرل سینٹر کی جانب سے اجتماعی شادی کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.