ان حالات میں بینگلورو شہر کا معروف ادارہ جامعہ حضرت بلال نے ایسے متاثرین کو رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن کٹس تقسیم کرنے کا اہتمام کیا۔
جامعہ کے ذمہ داران کے مطابق کل 20 ہزار متاثر خاندانوں تک یہ کٹس پہنچائے جارہے ہیں۔
اس موقع پر جامعہ حضرت بلال کمیٹی کے صدر امیر جان نے بتایا کہ کورونا وائرس وباء کے اس مشکل دور میں انسانیت کی خاطر لوگوں کی مدد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ راشن کٹس شہر کے مختلف علاقوں میں اور ترجیحی طور پر پسماندہ علاقوں میں بسنے والے غریب و ضرورتمندوں میں تقسیم کی جارہی ہیں۔