بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر جنوب کے رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور کی صدارت میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔اس تقریب میں بیدر کے جنوبی اسمبلی حلقہ کے دیہی علاقوں کے نوجوان و خواتین نے جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعے پر رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور نے تمام نوجوانوں اور خواتین کو جنتادل سیکولر پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ بیدر جنوب اسمبلی حلقہ کے گنالی، کمٹھانہ، تاڈاپلی سمیت مختلف گاؤں کے نوجوانوں نے رکن اسمبلی کی موجودگی میں جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعے پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت سے عوام بیزار ہو چکے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے حکومت نظریں چرا کر غیر ضروری مباحث اور تنازعات کو ہوا دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔
انہوں نے جے ڈی ایس پارٹی کے دور اقتدار میں کیے گئے کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلی کمارسامی نے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ بے روزگاری کو دور کرنے اور صحت کے معاملات میں جو نمایاں خدمات انجام دیے ہیں اس کو ریاست کی عوام بھلا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنج رتن یاترا کے تحت آنے والے دنوں میں جنتادل سیکولر پارٹی اقتدار میں آنے پر ریاست میں صحت روزگار اور تعلیم کے میدان میں کام کریے گی۔ اس موقعے پر مختلف گاؤں کے بہت سے نوجوان و خواتین اور جنتادل سیکلولر پارٹی کے رہنما و کارکن موجود تھے۔
Karnataka 2023 بیدر کے دیہی علاقوں کے نوجوانوں نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کی - بیدر خبر
بیدر جنوب کے رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پورنے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت سے عوام بیزار ہو چکے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سے حکومت نظریں چرا کر غیر ضروری ایشوز کو ہوا دے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہی ہے۔