ETV Bharat / state

Manuu Approved Bidar Madrasa جامعہ روضة البنات بیدر کی اسناد کو مانو نے منظوری دی - Manuu Approved Bidar Madrasa

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے علی باغ بیدر شہر کے عربی مدرسہ جامعہ روضة البنات کی اسناد کو مسلمہ حیثیت دے دی ہے۔ MANUU Accepted Jamia Rawdah Al Banat Bidar

جامعہ روضة البنات بیدر کی اسناد کو مسلمہ حیثیت

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 4:49 PM IST

بیدر، کرناٹک: مانو کے پراس پیکٹس سیریل نمبر69 کے تحت سال 2022-23 میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے بیدر شہر کی دینی و عصری منفرد عربی درسگاہ جامعہ روضة البنات علی باغ بیدر کرناٹک کی مولوی فاضل کی سند کو B.A اور مولوی کامل (مفتی) کی سند کو M.A کے مماثل قرار دیا ہے۔ اس پرمسرت اور تاریخی موقع پر مولوی محمد آصف الدین چیئرمین وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس وبانی وناظم وزڈم عربک مدرسہ نے مفتی سید سراج الدین نظامی بانی و ناظم جامعہ روضة البنات کو مبارکباد دی اور کہا کہ مولانا کی بصیرت اور موثر منصوبہ بندی اور اپنے ادارہ کے لیے مستقبل کا واضح وژن و مشن اور اس کے حصول کے لیے مولانا کی جہد مسلسل اور سعی پیہم کا نتیجہ ہے۔ MANUU approved the Credentials of Jamia Rawdah Al Banat Bidar

جامعہ روضة البنات بیدر کی اسناد کو مسلمہ حیثیت
جامعہ روضة البنات بیدر کی اسناد کو مسلمہ حیثیت

یہ بھی پڑھیں:

بیدر کے تعلیمی افق پر یہ ایک تاریخی اور انقلابی اور دور رس نتائج کا حامل فیصلہ ہے۔ سید سراج الدین نظامی اور ان کے وسیع تر تعلقات، سلیم الطبع اور دیگر اداروں کے تئیں ان کا رویہ مخلصانہ رہا ہے اور وہ ہمیشہ مفید مشورے دیتے رہے ہیں، اس لحاظ سے مولانا کی شخصیت بیدر کے مسلم تعلیمی اداروں کے درمیان ایک قائدانہ رول ادا کرتی ہیے۔ ان کے ادارہ سے فارغ التحصیل مولوی فاضل کو B.A اور مولوی کامل کو M.A کے مماثل مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد نے قرار دیا ہے۔

جن طلباء نے جامعہ روضة البنات میں تعلیم حاصل کرکے مولوی، عالم، فاضل اور کامل کے امتحانات میں کامیابی حاصل کیے ہیں وہ بہت ہی خوش قسمت ہیں کہ اب وہ کسی بھی اسلامی، سماجی، دینی شعبہ میں تحقیق و ریسرچ و اعلیٰ تعلیم کے لیے مولانا آزاد نیشنل اُردو نیورسٹی حیدرآباد میں بغیر کسی رکاوٹ کے داخلہ لے کر ڈاکٹریٹ و پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر محمد آصف الدین نے کہا کہ دیگر دینی واسلامی مدارس بھی اس سلسلہ میں پیش رفت کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.