بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر سمیت مختلف اضلاع میں بن موسم بارش کے سبب سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔س سے عام لوگوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آم میں منفرد غذائیت اور دواؤں کی خصوصیات ہیں جو اسے بہت فائدہ مند بناتی ہیں۔ یہ وٹامن اے اور سی (Vitamins A and C) کا بھرپور ذریعہ ہے۔ کہتے ہیں آم کے پتوں میں مختلف ادویات (Medicines) کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جنہیں کئی بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غذائی ماہرین کے مطابق بھی پکا ہوا آم انسان کے لیے انتہائی توانائی بخش ہوتا ہے۔ خوبصورت شکل و صورت کے ساتھ ساتھ آم کا ذائقہ بھی بہت لذیذ ہوتا ہے۔ آم میٹھے اور کھٹے دونوں ذائقوں میں پائے جاتے ہیں۔ جب آم مکمل طور پر نہیں پکتا تو یہ کھانے میں میٹھا نہیں ہوتا، اس کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے۔ دوسری طرف جو آم مکمل طور پر پک جاتا ہے اس کا ذائقہ انتہائی میٹھا اور لاجواب ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر سال آم کی بڑی مقدار فروخت ہوتی ہے۔ آم ہماری صحت کے لیے بھی کافی مفید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ہر عمر کے لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے۔ لیکن غیرموسمی بارش کے سبب آم اب عام لوگوں کے لیے خاص ہو گیا ہے غیر موسمی بارش کے سبب آپ کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mango Production In Maldah: مالدہ میں ریکارڈ آم کی پیدوار ہونے کی امید
بیدر ضلع میں آم عموماً تلنگانہ کے حیدرآباد سے آتا ہے لیکن اس سال غیر موسمی بارش کے سبب ایک طرف جہاں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کی وجہ سے پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ اضافی قیمتوں کی وجہ سے آم کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔ عام لوگ بھی آم کی قیمت کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔