ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Speaker یو ٹی قادر کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب

کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لیے کانگریس کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر منتخب ہو گئے ہیں۔ بتا دیں کہ یو ٹی قادر نے بی جے پی کے دور حکومت میں کرناٹک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یو ٹی قادر کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب

author img

By

Published : May 24, 2023, 8:15 PM IST

یو ٹی قادر کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر بلا مقابلہ منتخب

بنگلور: منگلور سے کانگریس کے رکن اسمبلی یو ٹی قادر آج کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ یو ٹی قادر نے ایک دن قبل اسمبلی کے سکریٹری ایم کے وشالکشی کے پاس اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ چونکہ اسپیکر کے عہدے کے لیے ان کی واحد نامزدگی جمع کرائی گئی تھی، اس لیے قادر کا انتخاب بلا مقابلہ قرار دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس عہدے کے لیے قادر کا نام تجویز کیا تھا جبکہ نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اس کی تائید کی تھی۔ اس عہدے کے لیے قادر کے انتخاب کا اعلان بدھ کو اسمبلی سے پہلے کیا گیا۔ وہیں کرناٹک اسمبلی کے نئے اسپیکر کو سابق وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین نے مبارکباد دی۔ 53 سالہ یو ٹی یو ٹی قادر کانگریس کے سینبئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر یو ٹی فرید کے بیٹے ہیں۔

یو ٹی قادر 2013 اور 2018 کے درمیان کرناٹک کے وزیر صحت تھے، جب سدارامیا ریاست کے وزیر اعلی تھے۔ پانچ بار کے ایم ایل اے، یو ٹی قادر کرناٹک کے میڈیا حلقوں میں نرم لہذا رکھنے والے رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ منگلورو سے ایک ایم ایل اے کے طور پر یو ٹی قادر بی جے پی کے سخت خلاف رہتے ہیں۔ یو ٹی قادر نے بی جے پی کے دور حکومت میں کرناٹک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka CM Oath Ceremony وزیراعلی کی حلف برداری تقریب میں فاروق عبداللہ سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.