ETV Bharat / state

بیدر: گرام پنچایت انتخابات میں مجلس اپنے امیدوار اتارے گی - بیدر کے گرام پنچایت انتخابات

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر منصور احمد قادری نے کہا کہ ہماری پارٹی بیدر کے گرام پنچایت انتخابات میں حصہ لے گی اور اس کے فوری بعد تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات میں بھی مجلس کے امیدوار کو اتارا جائیگا۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر منصور احمد قادری

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:39 AM IST

ضلع بیدر میں مجلس اتحاد المسلمین کے ضلعی صدر منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحادالمسلمین پورے ملک میں کامیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر منصور احمد قادری
کرناٹک کے کئی اضلاع میں مجلس کی شاخیں قائم کی گئی ہیں جہاں تک بیدر کی بات ہے، بیدر ضلع کے تمام تعلقہ جات میں مجلس اتحاد المسلمین کی شاخیں قائم کی گئی ہیں اور مجلس کے ذمہ داران اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین بیدر کے گرام پنچایت انتخابات میں حصہ لے گی اور اس کے فوری بعد تعلقہ پنچایت اور ضلع پنچایت انتخابات میں بھی مجلس کے امیدوار حصہ لیں گےمنصور احمد قادری نے مزید کہا کہ بیدر میں ہونے والے بلدیہ انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین اپنے نمائندوں کو اتارے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے ضلع بیدر کے تعلقہ بسواکلیان میں مجلس کے کونسلر کو نائب چیئرمین بنائے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کریں گے تو نائب چیئرمین اور چیئرمین منتخب ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.