ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election 2023 ساڑھے چار برسوں بعد مہیلا امپاورمینٹ پارٹی پھر میدان میں - مہیلا امپاورمینٹ پارٹی کارناٹک انتخابات

ریاست کرناٹک میں اسمبلی الیکشن کے حوالہ سے جہاں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیان تیز کر دی گئی ہیں وہیں چھوٹی سیاسی جماعتیں بھی جلسے جلوس، بینر پوسٹرز اور پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی موجودگی کا احساس دلا رہی ہیں۔

ساڑھے چار برسوں بعد مہیلا امپاورمینٹ پارٹی پھر میدان میں

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 1:36 PM IST

ساڑھے چار برسوں بعد مہیلا امپاورمینٹ پارٹی پھر میدان میں

بنگلور: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی نووھیراہ شیخ کی قیادت والی ’’مہیلا امپاورمینٹ پارٹی‘‘، جس نے 2018 کے انتخابات میں 200 سے زائد نشستوں پر امیدوار اتارے تھے اور سبھی کی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں، اب ساڑھے چار برس بعد میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے اپنے فعال ہونے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سابق لیڈر اور ایم ای پی کے نومنتخب صدر عبد الرحمن اور پارٹی کی قومی نائب صدر فریدہ بیگم نے ایم ای پی کرناٹک کے متعلق سوالات کے جوابات دئے۔ اس موقع پر عبد الرحمان نے بتایا کہ ’’ایم ای پی کی جانب سے ریاست بھر میں 150 نشستوں پر مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑا جائیگا اور کرپشن میں ڈوبی ہوئی بھارتیہ جنتا پارٹی کو اکھاڑ پھینکا جائیگا۔‘‘

عبد الرحمن نے بتایا کہ مقامی مسائل کو حل کرنے کے تئیں ایم ای پی کی جانب سے ہر سطح پر ایک فرد کو نامزد کیا جائے گا اور اس کے مشورے کے ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر پارٹی کی قومی صدر فریدہ بیگم نے کہا کہ وہ پارٹی نہیں بلکہ سماجی کارکنوں کی طرح گزشتہ برسوں میں کام کر رہی تھی۔ اس سوال کے جواب میں کہ جب حجاب کا مسئلہ پیش آیا اور ریاست میں عوامی مسائل پیش آئے تو وہ کہاں تھی؟ فریدہ بیگم نے بتایا ان کی قائد نوھیرا شیخ کو گزشتہ برسوں میں کچھ پریشانیاں رہیں، تاہم اس مرتبہ آندھرا پردیش کے تروپتی سے تعلق رکھنے والی نوہیرا شیک کی قیادت والی پارٹی کرناٹک اسمبلی کی 150 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس کا نشان ہیرا ہے۔

مزید پڑھیں: karnataka Assembly Election اگر عوام نے ہمیں اکثریت دی تو ہم نہیں بکیں گے، کانگریس لیڈر یو ٹی قادر

الیکشن کمیشن کے ریکارڈز کے مطابق، اے آئی ایم ای پی ملک کی 2,044 رجسٹرڈ پارٹیوں میں سے ایک ہے۔ نوہیرا شیخ کے ہیرا گروپ آف کمپنیز کا بھارت میں ہیڈ آفس مساب ٹینک حیدرآباد میں واقع ہے۔ سعودی عرب اور کینیڈا میں بھی اس کی شاخیں ہیں۔ نوہیرا شیخ ہیرا گولڈ اسکیم (Gold Scam) میں بھی ملوث ہے جس کے ذریعے انہوں نے لاکھوں لوگوں کے ساتھ حلال سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے اور یہ کہ نوہیرا شیخ اب ضمانت پر باہر ہیں جب کہ ہورا گولڈ اسکیم کا معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.