ETV Bharat / state

Madarasa Kashiful Uloom مدرسہ کاشف العلوم کا اجلاس عام - مفتی زبیر احمد نے میڈیا

ضلع یادگیر میں مدرسہ کاشف العلوم کے احاطہ میں 25 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء دستار بندی پروگرام بموقع تکمیل حفظ القران منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت شاہ محمد جمال الرحمٰن مفتاحی تلنگانہ فرمائیں گے۔ Madarasa Kashiful Uloom

مدرسہ کاشف العلوم کا اجلاس عام
مدرسہ کاشف العلوم کا اجلاس عام
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 2:23 PM IST

مدرسہ کاشف العلوم کا اجلاس عام

یادگیر: دین کی اشاعت و فروغ میں دینی مدارس کا اہم رول ہوتا ہے۔ دینی مدارس سے فارغ شدہ حفاظ اور علماء دین دنیا بھر میں دین کی سربلندی کے لئے اپنے آپ کو وقف کرتے ہیں۔ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچے حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ کہتے ہیں جن کے سینے میں قرآن ہوتا ہے وہ روشن ضمیر اور نصیبوں والا ہوتا ہے۔ حافظ قرآن کی ایک برکت یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی باعمل حافظ قرآن کی دعائیں قبول فرماتا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کریم خود بھی پڑھے اور دوسروں کو پڑھائے۔ اسی نیت اور عقیدے کے ساتھ ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں گذشتہ کئی برسوں سے مدرسہ کاشف العلوم اپنی دینی خدمت انجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Civil Society Blames Karnataka Police: کرناٹک پولیس سپریم کورٹ کے ہدایات کو نظر انداز کر رہی ہے،سول سوسائٹی کا الزام

مفتی زبیر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مدرسہ کاشف العلوم کے احاطہ میں 25 فروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ایک دستار بندی پروگرام بموقع تکمیل حفظ القران منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت شاہ محمد جمال الرحمٰن مفتی تلنگانہ فرمائیں گے۔ مولانا عبیدالرحمن اظہر حیدرآباد، مولانا ابرار الحسن رحمانی حیدرآباد وہ دیگر مقامی علمائے کرام باعنوان مدارس و مکاتب کی اہمیت پر خطاب فرمائیں گے۔ مفتی منیر قاسمی صدر جمعیۃ علماء ہند شاخ یادگیر نے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے زیر تعلیم 16 خوش نصیب فارغین حفاظ کرام کے لئے دستاربندی کا انعقاد کیا جائے گا۔ مفتی منیر نے برادران اسلام سے درخواست کی ہے کہ حفاظ کرام کی ہمت افزائی اور اکابرین علماء کرام کی بصیرت افروز خطابات سماعت کے لئے ضرور شرکت فرمائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.