ETV Bharat / state

گلبرگہ میں لاری یونین مالکان کا احتجاج - lorry union owners protest in gulbarga

گلبرگہ ضلع لاری ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد یونس خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے تین مہینوں سے ٹرانسپورٹ سروس بند ہے۔ جس کی وجہ سے لاری مالکان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گلبرگہ میں لاری یونین مالیکان کا احتجاج
گلبرگہ میں لاری یونین مالیکان کا احتجاج
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 9:39 AM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں 'گلبرگہ ضلع لاری یونین ایسوسی ایشن' کی جانب سے ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر گلبرگہ ضلع لاری ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد یونس خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے تین مہینوں سے ٹرانسپورٹ سروس بند ہے۔ جس کی وجہ سے لاری مالکان کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گلبرگہ میں لاری یونین مالیکان کا احتجاج

انہوں نے بتایا کہ ایسے حالات میں گاڑیوں کا ای ایم آئی جمع کرنا بہت مشکل ہورہا ہے۔ بینکوں میں لاری مالکان کو ڈبل سود ادا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے باوجود بھی گاڑیوں کے کرایہ میں اضافہ نہیں ہورہا ہے۔ ایسے حالات میں مالکان کا گزارا کیسے ہوسکتا ہے۔

گلبرگہ میں لاری یونین مالیکان کا احتجاج
گلبرگہ میں لاری یونین مالیکان کا احتجاج

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاری مالکان کو گاڑیوں کا لون بنا سود کے جمع کر نے کی سہولیات فراہم کی جائے تاکہ ان کی پریشانی تھوڑی کم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بھارتی افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی اہل'

واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ سروس کے کرائے میں اضافہ کر نے اور دیگر مطالبات کو پورا کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت کو میمورنڈم بھی پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.