رائیچور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سی بی وید مورتی نے بتایا کہ پڑوسی ضلعوں سے گاڑیوں کے داخلے کو روکنے کے لیے رائیچور کے سرحدی علاقوں میں 18 جانچ چوکی بنائی گئی ہیں۔ رائیچور میں گاڑیوں اور لوگوں کی غیر ضروری آمدورفت کو محدود کرنے کےلیے اہم سڑکوں پر مختلف رینک کے پولیس افسر تعینات کئےگئے ہیں۔
اہم سڑکوں پر بیری کیڈ لگائے گئے ہیں اور کوویڈ ڈیوٹی میں لگی سرکاری گاڑیوں کو ہی پوری طرح چھوٹ دی گئی ہے۔رائے چور کے ڈپٹی کمشنر آر وینکٹیش نے بتایا کہ رائیچور میں آج سے 22 جولائی کی رات آٹھ بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔