بنگلور کے معروف تعلیمی ادارہ مرکز المعارف کے تحت ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ اس میں بیچ میں 25 طلبہ شریک ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ ادارے کی جانب سے فارغین مدارس کو دو سالہ مفت کورس ڈپلومہ ان انگلش لنگویج اینڈ لٹریچر مہیا کرتا ہے۔
اس کورس کا نصاب مرکاز المعارف کے ماہرین کا تیارکردہ ہے جس کی تکمیل کے بعد طلبا اس قابل ہو جاتے ہیں کہ وہ انگریزی میں نہ صرف تقریر کرسکتے ہیں بلکہ وہ اس زبان میں کالم نگاری بھی کر رہے ہیں۔
اس موقع ذمہ داران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علما دین کو عصری تعلیم سےجوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سماج وہ ایک بہتر رول ادا کرسکیں۔
مرکز المعارف کے علاوہ ادارہ محمودیہ ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل سینٹر بھی اس پروگرام میں اپنا رول ادا کر رہا ہے۔
پروگرام میں کامیاب طلبہ کو اسناد فراہم کی جائے گی۔
آئندہ 30 جون کو انڈین ایکسپریس بلنڈنگ میں یہ پروگرام ہونے جا رہا ہے، جس میں دارالعلوم دیوبند (وقف) کے مہتمم مولانا محمد صفیان قاسمی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔
مرکز المعارف رکن پارلیمان مولانا بدر الدین اجمل کا قائم کردہ ادارہ ہے جس کا مرکز ممبئی میں ہے اور بیشتر ریاستوں میں شاخیں ہیں۔