ETV Bharat / state

Lingayats Demand Dy CM Seat for Khandre کھنڈرے کو نائب وزیراعلیٰ بنانے کی لنگایتوں کی اپیل - کرناٹک ریاستی اسمبلی انتخابات

کرناٹک ریاستی اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت ملنے کے بعد کانگریس حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔ حکومت میں اہم نشستوں پر نمائندوں کے انتخابات کے حوالہ سے سرگرمیاں اور سیاست کا بازار گرم ہے۔

کھنڈرے کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کی لنگایتوں کی اپیل

author img

By

Published : May 24, 2023, 5:43 PM IST

بیدر (کرناٹک) : ویراشئیو لنگایت تنظیموں کے یونین لیڈر، جگن ناتھ کرنجی، نے بیدر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایشور کھنڈرے کو ایک تجربہ کار سیاست داں قرار دیتے ہوئے انہیں ریاست کرناٹک کا نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کی اپیل کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھل بھارت ویراشئیوا مہاسبھا کے ضلع صدر وجے ناتھ نے کہا کہ ’’کانگریس کو واضح فتح دلانے میں لنگایتوں کا اہم اور کلیدی تعاون ہے۔ اور لنگایت کو کابینہ کے پہلے درجے پر مناسب نمائندگی نہ دینا غیر منصفانہ امر ہے۔ ایشور کھنڈرے کو کانگریس پارٹی سے ان کی مسلسل کامیابی اور کانگریس پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ دیا جانا چاہئے۔‘‘ اس موقع پر شرنپا نے کہا کہ ’’بی جے پی کو لنگایت برادری کی توہین کی قیمت اسمبلی انتخابات میں ہار کی صورت میں چکانی پڑی ہے۔‘‘

پریس کانفرنس کے دوران وجے ناتھ نے مزید کہا کہ ’’کانگریس پارٹی کو لنگایت لیڈران کو نہ صرف مناسب نمائندگی دیتے ہوئے ایشور کھنڈرے کو ڈپٹی چیف منسٹر بنایا جانا چاہئے بلکہ کم از کم 8 کابینہ وزراء بھی لگائتیوں کے لیے مختص رکھے جائیں۔‘‘ سیویا سوامی نے کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر اور عہدیداروں کو ایک وفد کے ذریعے مناسب نمائندگی دینے کی درخواست پیش کی جائے گی۔ لنگایت سماج کے جنرل سیکریٹری گنگا شیٹی پاٹل نے کہا کہ ’’اگر انصاف نہیں دیا گیا تو آنے والے دنوں میں جد وجہد کی جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: Karnataka Election Results کرناٹک میں نو مسلم امیدواروں کی شاندار کامیابی

پریس کانفرنس میں مہیش شیوکمار پاٹل ایڈووکیٹ، بابو راؤ دیشمکھ ایڈوکیٹ، شیوکمار پاٹل، بسوا راج نٹورا، ستیش دیش مکھ، راج کمار نائیکوڈ، شیوکمار، سنتوش پولیس پاٹل، ملکارجن، اومکارا پاٹل، شیو راجہ، ریونپا پاٹل، سنگمیش مولے، شیوراجہ ، بسواراج دیشمکھ و دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.