اس مہم کے تحت سیوینتھ ڈے اڈوینٹسٹ اسکول کے احاطے میں الیکشن کمیشن نے تقریباً 300 اہلکاروں کو تربیت دی گئی، جس کے لیے الیکشن کے 6 ماہر ماسٹر ٹرینروں کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس تربیتی پروگرام سے قبل الیکٹورل ریجسٹریشن افسر سہیل احمد سمیت تمام اہلکاروں نے یہ عہد لیا کہ ہم صحیح معنوں میں ووٹ کریں گے اور اپنے سبھی متعلقین کو بھی ووٹ کرنے کی تلقین کریں گے۔
اس موقع پر پروگرام کے افتتاح سے قبل اسکول کے بچوں نے ووٹنگ کی بیداری سے متعلق پلے کارڈز کے ساتھ مہمانان کا گلابوں کے ساتھ استقبال کیا۔
الیکشن کمیشن ضلع بنگلور نارتھ کے ذمہ داران نے اس موقع پر کہا کہ ایک بھی فرد اپنے رائے دہندگان کے حق سے محروم نہ رہے، اسی لیے ہم نے یہ بیداری مہم شروع کی ہے۔