پولس کمشنر آلوک کمار کو دبئی سے مبینہ طور پر بھیجے گئے ریکارڈ ویڈیو میں منصورخان نے اپنا فون نمبر بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مناسب تحفظ دیا جائے تو وہ بھارت واپس لوٹنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے نام بتائیں گے جو آئی ایم اے کو بند کرنا چاہتے تھے کیونکہ وہ فائدہ لینا چاہتے ہیں اور انہیں بھارت آنے سے روک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "اگر میں ابھی ناموں کا انکشاف کرتا ہوں، تو میرے خاندان کے ارکان کی زندگی پر خطرہ ہوگا"۔ تاہم، انہوں نے کانگریس رہنما کے رحمٰن خان، مكتيار الرحمن اور جنتا دل (ایس) کے قانون ساز کونسلر شرون اور پریسٹج گروپ کے سربراہ عرفان کے ناموں کا انکشاف بھی کیا۔
اس دوران بدعنوانی کی جانچ کے لیے قائم ایس آئی ٹی افسر اور پولیس ڈپٹی کمشنر نے منصور خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "وہ ملزم ہے اور وہ کسی پر بھی کوئی الزام لگا سکتا ہے۔ بادی النظر میں اس کے دعوے یا الزامات پر یقین نہیں کیا جا سکتا"۔