ETV Bharat / state

Condemn JDS Alliance With BJP بی جے پی کے ساتھ اتحاد پر آر جے ڈی کے کارکنان کی تنقید

جنتادل سیکولر پارٹی کے قائد انجینئر ناصر حسین استاد کی زیر قیادت ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جے ڈی ایس کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے متعلق مشاورت کی گئی اور تمام شرکا ء نے اس اتحاد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔

بی جے پی کے ساتھ اتحاد پر آر جے ڈی کے کارکنان کی تنقید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 6:12 PM IST

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنماانجینئر ناصر حسین استاد کی نگرانی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں تمام سرگرم اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ناصر حسین استاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنتادل سیکولر پارٹی کا بی جے پی یہ اتحاد نا قابل قبول ہے اور ہم اس اتحاد کو نامنظور کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عنقریب علاقائی سطح پر ایک اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں ناراض قائدین کے ساتھ اتفاق رائے سے ایک مثبت فیصلہ لیا جائے گا۔ کرناٹک میں جنتا دل سیکولر کی جانب سے فاسٹ بی جے پی کے ساتھ لوک سبھا کے لیے اتحاد کی اطلاعات کے بعد گبرگہ کے بشمول پوری ریاست کرناٹک کے مسلمانوں میں بے چینی سی پھیل گئی۔

الحاج ناصر حسین استاد اور شرکا نے بی جے پی کیسا تھ جے ڈی ایس کے اتحاد کی خیر پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور اس موقع پر ایک قرار داد منظو کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی جے ڈی ایس اتحاد کی سخت الفاظ میں مذمت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:Fellowship Application in Bidar اہل اقلیتی طلباء کے لیے فیلوشپ درخواست

ناصر حسین استاد اور ان کے حامیوں نے اس واقعہ پر شدید ناراضگی کا ظاہر کیا ہے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.