ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں 'روٹی چیریٹی' کے سید گلاب نے مفت کمیونٹی کلینک کی خدمات شروع کی ہے۔
یہ خدمات غیر کووڈ-19 کے مریضوں و عام امراض میں مبتلا غریبوں و ضرورتمندوں کے لیے مفت علاج کی سہولیت مہیا کراتی ہے۔

کمیونٹی کلینک کا قیام بنگلور: کووڈ کہ وباء کی وجہ سے بیشتر ہسپتالوں میں باہری مریضوں کے لئے علاج بند کردیا گیا ہے اور کلینکس بھی کھلے نہیں ہیں۔

ان حالات میں بنگلور کی معروف سماجی تنظیم 'روٹی چیریٹی آرگنائزیشن' جو کہ تقریباً چار برس سے غرویبوں و ضرورتمندوں کو مفت میں کھانا مہیا کراتی آرہی ہے۔
اپنی خدمات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے تلک نگر علاقے میں ایک کمیونٹی کمینک کی شروعات کی ہے۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے روٹی چیریٹی آرگنائزیشن کے صدر سید گلاب نے بتایا کہ ایک طرف کئی مریض کووڈ-19 سے ہلاک ہورہے ہیں تو دوسری جانب کئی ایسے مریض ہیں جو غیر کووڈ-19 اور دیگر چھوٹے امراض سے ہلاک ہورہے ہیں۔

لہٰذا انہوں نے ایک کلینک کی شروعات کی جہاں ضرورتمند مریضوں کو محض 20 روپے میں نہ صرف ان کا علاج کیا جاتا ہے بلکہ دوائیاں بھی مفت میں فراہم کہ جاتی ہیں۔