انہوں اس حوالے سے کہا کہ جیسے کہ سورج گرہن کے مقررہ وقت تک سفر نہ کرنا، سورج گرہن کے وقت کھانا نہ بنانا، اگر گھروں میں کھانا بنایا گیا ہے اس کو نہ کھا کر باہر پھینک دینا، سورج گرہن کے وقت کھانا نہ کھا نا، اور بہت سی ایسی باتیں ہیں جس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
سماج کے تعلیم یافتہ طبقہ اور مذہبی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ سورج گرہن اور چاند گرہن سے متعلق عوام میں معلومات فراہم کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا اتنی تیزی سے ترقی کر لی ہے آپ کو ہر معاملے میں معلومات حاصل ہو سکتی ہیں مگر سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی عوام کو علم کی سخت ضرورت ہے۔
سوامی جی نے مزید کہا کہ ہاں جس وقت سورج گرہن لگتا ہے اس وقت اس کو دیکھنے کی حماقت نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سورج گرہن کے وقت باقی تمام کام کر سکتے ہیں اس میں کوئی پابندی نہیں ہے۔