بنگلورو: جنتا دل (سیکولر) کے رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے پیر کو کہا کہ وہ اس بڑے گھپلے میں ملوث وزیر سے متعلق ثبوت اسمبلی کے سامنے رکھیں گے جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔Kumaraswamy to expose min’s scam in assembly
مسٹر کمارسوامی نے کہا، "میں نے اسپیکر وشویشور ہیگڑے کاگیری کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ وزیر کے گھپلے سے متعلق ثبوت ایوان کے سامنے رکھیں۔ امکانات ہیں کہ مجھے کل ریکارڈ رکھنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس گھوٹالے کو بے نقاب کرنے کا سنجیدہ ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اس میں سینکڑوں کروڑ روپے کا معاملہ ہے۔
مزید پڑھیں:کمار سوامی کا بی جے پی اور کانگریس پر الزام
یو این آئی