ETV Bharat / state

Kumaraswamy On Amul کمار سوامی نے کرناٹک کے لوگوں سے امول کی مخالفت کرنے کی اپیل کی - کرناٹک کے لوگوں سے امول کی مخالفت کرنے کی اپیل

سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے کہا کرناٹک کے لوگوں کو 'امول' کی مخالفت کرنی چاہیے اور یہاں کے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 4:53 PM IST

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (سیکولر) کے رہنما ایچ ڈی کمار سوامی نے ہفتہ کو کرناٹک کے لوگوں سے اس بات کی پرزور اپیل کی کہ وہ ڈیری پر مبنی کوآپریٹو کمپنی 'امول' کی مخالفت کریں اور اس کی جگہ 'نندنی' کی مصنوعات کو استعمال کر یں ۔ تاکہ اس کے کسانوں کی روزی روٹی بچائی جا سکے۔کمارسوامی نے کہا 'کرناٹک کے لوگوں کو 'امول' کی مخالفت کرنی چاہیے اور یہاں کے کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔ ہمارے صارفین کو 'نندنی' کی ڈیری مصنوعات کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال کرنا چاہیے اور کسانوں کی روزی روٹی بچانی چاہیے۔'

کمار سوامی نے الزام لگایا کہ امول کو مرکزی حکومت کے تعاون سے پچھلے دروازے سے کرناٹک میں فروخت کے لیے لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امول کرناٹک دودھ فیڈریشن کا بھی گلا گھونٹ رہا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے بنگلورو میں امول کو رعایتی قیمت پر ایک بہت بڑا پلاٹ الاٹ کیا تھا، جس سے امول کو دودھ پیدا کرنے والوں اور کے ایم ایف کے خلاف سازش کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت گجرات کا ڈیری پروڈکٹ کرناٹک کی سڑکوں پر لا کر یہاں کے عوام کو گجرات کے لوگوں کا غلام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر ریاستی حکومت اور کے ایم ایف کی خاموشی نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election 2023 پارٹیوں کو اب بھی یدی یورپا، سدارامیا اور کمار سوامی پر بھروسہ ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.