ETV Bharat / state

DK Shivakumar Political Journey طالب علم سے سیاست داں بنے ڈی کے شیوکمار کا سیاسی سفر

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ممکنہ نتائج کو دیکھتے ہوئے کرناٹک کانگریس میں وزیراعلی بننے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ریس میں کرناٹک کانگریس سربراہ ڈی کے شیوکمار بھی شامل ہیں۔ ڈی کے شیوکمار، راہل گاندھی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ ان کا شمار بھارت کے امیر ترین سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ ڈی کے شیوکمار کا سیاسی سفر کافی دلچسپ رہا ہے۔ ایک نظر ان کے سیاسی سفر پر۔

طالب علم سے سیاست داں بنے ڈی کے شیوکمار کا سیاسی سفر

author img

By

Published : May 13, 2023, 5:41 PM IST

رام نگرا: ڈوڈا الاہلی کیمپیگوڑا شیوکمار (Doddalahalli Kempegowda Shivakumar) یعنی ڈی کے شیوکمار کرناٹک کی سیاست میں کافی مقبول رہنما ہیں۔ وہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (KPCC) کے صدر ہیں اور اوکلیگا کمیونٹی کے ایک بااثر رہنما مانے جاتے ہیں۔ کانگریس ہائی کمان کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ بننے والی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

طالب علم سے سیاست داں بنے ڈی کے: ڈی کے شیوکمار نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں ایک طالب علم رہنما کے طور پر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے اپنا پہلا الیکشن 1989 میں جیتا، جب وہ میسور ضلع کے سیٹنور حلقہ سے کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 27 سال تھی۔ کنکا پورہ حلقہ کی تشکیل کے بعد انہوں نے لگاتار کامیابی حاصل کی۔ انہیں 2018 کے انتخابات کے بعد کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل کی مخلوط حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کا سہرا جاتا ہے۔

ڈی کے شیوکمار کا سیاسی سفر: سنہ 1989 میں انہوں نے سیٹنور حلقہ سے اسمبلی الیکشن جیت کر حلقہ میں جے ڈی ایس کی طاقت کا اثر کم کیا تھا۔ 1991 میں ڈی کے شیوکمار نے ایس بنگارپا کو وزیر اعلیٰ منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ بنگارپا کی کابینہ میں وزیر تھے۔ سنہ 1999 کے انتخابات میں سیٹنور حلقہ سے منتخب ہونےکے بعد وہ ایس ایم کرشنا کابینہ میں وزیر بنے۔ سنہ 2002 میں شہری ترقی کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہیں سنہ 2008 میں وہ حلقہ بندیوں کی دوبارہ تقسیم کے بعد کنکا پورہ حلقہ میں آئے۔ وہ 2008، 2013 اور 2018 کے انتخابات میں کنکاپور سے لگاتار جیت چکے ہیں۔ سنہ 2013 میں سدارامیا کی کابینہ میں شامل ہوئے اور توانائی کے پورٹ فولیو کا چارج سنبھالا۔ وہ ایچ ڈی کمار سوامی کی قیادت والی جے ڈی ایس-کانگریس اتحاد حکومت میں آبی وسائل اور کنڑ اور ثقافت کے وزیر تھے۔

شیوکمار کی ذاتی زندگی پر ایک نظر: شیوکمار کی پیدائش 15 مئی 1962 کو کنکا پور تعلقہ کے گورما میں ہوئی۔ شیوکمار نے 1993 میں اوشا سے شادی کی۔ ان کے تین بچے ہیں۔ ایشوریہ، ابھرنا اور آکاش۔ ان کے بھائی ڈی کے سریش بھی سیاست میں سرگرم ہیں اور بنگلور دیہی حلقہ کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) کے صدر تھے۔ انہوں نے کانگریس کے امیدوار کے طور پر کنکاپور سے انتخاب لڑا تھا۔

راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے قریبی

ڈی کے شیوکمار کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے قریبی مانے جاتے ہیں۔ ان کا شمار بھارت کے امیر ترین سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ 2018 کے انتخابات کے لیے نامزدگی داخل کرتے وقت انہوں نے کل 840 کروڑ کے اثاثوں کا اعلان کیا تھا۔ فی الحال انہوں نے 1 ہزار کروڑ سے زیادہ کے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: DK Shivakumar gets emotional کانگریس کے شاندار نتائج کو دیکھ کر ڈی کے شیو کمار آب دیدہ ہوگئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.