درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کے سہ روزہ عرس تقاریب کا آغاز 7 جولائی کو ہوگا جبکہ تقاریب کا اختتام 9 جولائی کو مقرر ہے۔
عرس شریف کو محدود پیمانے پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے. ہرسال عرس شریف کے موقع پر حضرت خواجہ بندہ نواز جلوس صندل تاریخی محبوب گلشن سے بڑے پیمانے پر نکا لا جاتا تھا۔
اس سال جلوس صندل نہیں نکلا جائے گا۔ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے درگاہ کے سجادنش ڈاکٹر خسرو حسینی نے عرس شریف کو سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے ملک بھر کے زاہرین اور مقامی عقیدتمندان سے اس سال عرس شریف میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرس موقع پر عقیدتمند اپنے گھروں میں ہی فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں۔
عرس کے تقاریب میں محدود افراد کو ہی شرکت کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ تمام مناسک کی راست نشریات کی جائے گی جسے آن لائن دیکھا جاسکتا ہے۔