ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کی مشہور درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کا 616 واں عرس شریف ہر سال 15،16،17 ذیقعدہ کو بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔
عرس تقاریب میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین شرکت کرتے ہیں۔ امسال کورونا وائرس کے پیش نظر موجوددہ حالات کو دیکھتے ہوئے درگاہ کے سجادہ نشین کی جانب عرس شریف کو سادگی کے ساتھ منانے کا اعلان کیاگیا۔
موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے صندل جلوس کا اہتمام نہیں کیا گیا۔آج یہاں درگاہ شریف کا علاقہ پوری طرح سے خالی خالی دکھائی دیاہے۔عرس شریف میں زائرین کو شرکت کر نے کی اجازت نہیں۔ عرس کے تقریبات میں صرف درگاہ کے خانوادہ کو ہی شرکت کر نے کی اجازت رہے گی۔
درگاہ کمیٹی نےحضرت خواجہ بندہ نواز کے عقیدت مندوں کو عرس کے موقع پر اپنے گھروں میں ہی فاتحہ خوانی کر نے کا مشورہ دیا۔