یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یاد گیر کی نئی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شیلا بی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلع کے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سنیہل آر، جو سابقہ ضلع ڈپٹی کمشنر تھیں نے شیلا بی کو عہدہ سونپا۔ نئی ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شیلا بی اصل میں تلنگانہ کے نظام آباد ضلع سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ 2015 کرناٹک کیڈر کی آئی اے ایس آفیسر ہیں۔انہوں نے طب کی تعلیم حاصل کی ہے۔
اس سے قبل وہ مرکزی حکومت کے معذوروں کی بہبود کے محکمے میں کچھ وقت کے لئے رایچور میں پروبیشنری آفیسر، گلبرگہ ضلع کے سیٹرم سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر، ویلفیئر کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ کے ڈپٹی سکریٹری،دھارواڑ ، گدگ ضلع پنچایت کے چیف ایگز یکٹیو آفیسر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ، اور اب انہوں نے یاد گیر کے ضلع ڈپٹی کمشنر کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bravery Story اعجاز کی بہادری کا واقعہ نصاب میں شامل
واضح رہے کہ کرناٹک اگزامنیشن اتھاریٹی (کے ای اے ) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایس رمیا سمیت چار آئی اے ایس افسران کے تبادلے کے لئے ریاستی حکومت نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ رمیا کو بنگلور کارپوریشن کے ریجنل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (بی ایم آر ڈی اے ) کمشنر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر میں ایم ایس دیواکر کو وجے نگر ڈپٹی کمشنر، پی شیلا کو یاد گیر ڈپٹی کمشنر اور وینکٹیش کو بلاری ڈپٹی کمشنر کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔